ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی

معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی
کیپشن: Doller
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور فرانس نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 107 ملین ڈالرز قرض کی واپسی کی مدت توسیع کیلئے معاہدے پر دستخط کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس نے پاکستان کے ذمہ 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض 6 سال کے لئے موخر کردیا ہے۔ترجمان وزارت اقتصادی امور پاکستان کو اس قرضے کی ادائیگی جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران کرنا تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اب یہ قرضہ چھ سال کی مدت میں سال میں دو قسطوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا، جس میں ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ڈی ایس ایس آئی کے تحت فرانس کے ساتھ 261 ملین ڈالرقرضہ معطلی کے معاہدوں پردستخط کرچکا ہے۔گروپ 20 کے ممالک نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے تناظر میں ترقی پذیر ممالک کو وبا سے نمٹنے کیلئے ضروری مالی گنجائش کی فراہمی کیلئے یہ اسکیم شروع کی تھی۔

پاکستان کے ترقیاتی شراکت دارممالک اور اداروں نے وبا کی مدت میں صحت اور اقتصادی شعبہ میں ضروری اخراجات کیلئے مالی گنجائش فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔