وزیراعظم کا جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ

وزیراعظم کا جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی اور غربت کی ستائی عوام کو جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی نوید سنا دی، شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پی ٹی آئی حکومت نے مان لیا تھا، ممکن ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے، ہمیں جولائی کیلئے گیس کے جہاز نہیں ملے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں جس میں کمی کیلئے مختلف شعبوں کے مالکان کی آمدن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہے کہ صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا گیا اور صاحب ثروت افراد پر ڈائریکٹ ٹیکس لگانا حکومت کا انقلابی قدم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صاحب ثروت افراد سے دو سو ارب ٹیکس جمع ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت افراد ایثار و قربانی کے جذبے سے عام افراد کا بوجھ بانٹنے کےلیے آگے آئیں۔