ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری مراکزکی ٹائمنگ رات10بجےتک کرنےکا فیصلہ

کاروباری مراکزکی ٹائمنگ رات10بجےتک کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کاروباری مراکزکی ٹائمنگ رات10بجےتک کرنےکا فیصلہ این سی اوسی  نے بڑے فیصلے کردئیے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لگائی گئی پابندیاں بتدریج اٹھائی جانے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے یکم جولائی سےملک بھرمیں سینماہالزکھولنےکافیصلہ کیا  ہے۔  سینماہالزرات 1بجےتک کھلےرہ سکیں گےتاہم  صرف ویکسین لگوانےوالےافرادہی سینمامیں فلم دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح ہوٹلز اور ریستوران کے اندر کھانا کھانے کے لئے بھی ویکسینیشن کی شرط عائد کی گئی ہے ان ڈور کھانا کھانے کے لئے  ریستوران پر 50 فیصد  کی پابندی عائد  کی گئی ہے۔ آؤٹ ڈورڈائن اِن کی مکمل  اجازت مل گئی ہے این سی اوسی نے کہا ہے کہ ہوٹلزاورریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنےکالائحہ عمل بنائے۔ پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورسمیت ضروریات کےاہم کاروباروں کو24/7 کھلنےکی اجازت ہوگی۔

شادی کی تقریب آوٹ ڈور میں  400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت، 200افرادتک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے، تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصدکی گنجائش کے ساتھ کھلنےکی اجازت دیدی گئی ۔

این سی اوسی کاکہنا ہے کہ  تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کےحوالےسےفیصلے صوبے کریں گےجبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی.

Malik Sultan Awan

Content Writer