ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزی سستی بیچی یا مہنگی؟ کہانی میں نیا موڑ آگیا

Vegetable Price Issue
کیپشن: Vegetable Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: لاہور میں سستی سبزی فروخت کرنے پر دکاندارکیخلاف ایک نہیں دو مقدمے درج کیے گئے، پہلا مقدمہ سبزی سستی بیچنے پر اور ایک ہفتے بعد دوسرا پرچہ سبزی مہنگی بیچنے پر کاٹا گیا۔
 شہر میں مہنگائی کیخلاف انتظامیہ اور پولیس کی پُھرتیاں، پہلے سستی سبزی بیچنے پر تو بعد میں مہنگی سبزی فروخت کرنےکا الزام لگاکر مقدمات درج کروادیئے، وقاص کیخلاف سستی سبزی بیچنے کا مقدمہ چودہ جون جبکہ دوسرا مقدمہ اکیس جون کو سبزی مہنگی فروخت کرنے پر درج کیا گیا۔  معاملےکا نیارخ سامنے آیا ہے۔

سبزی سستی تھی یا مہنگی، متاثرہ سبزی فروش وقاص مجید نے بالآخر راز کھول ہی دیا۔ وقاص نے الزام لگایا کہ سرکاری عملہ دس ہزار رشوت کا مطالبہ کرتا تھا، انکار پر عملے نے سامان اُٹھا لیا، جس پر عدالت سے رجوع کیا تو مجھ پر مقدمات درج کرا دئیےگئے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چودھری کاشف بشیر  سےاختیارات واپس لےلئے ہیں۔ پرائس مجسٹریٹ نےسبزیوں کی قیمتوں کاغلط استغاثہ بھرا تھا، غلط استغاثہ بھرنےکےباعث پولیس نےغلط مقدمات درج کئے تھے۔ استغاثہ کےمطابق سستی سبزی فروخت کرناجرم قراردیاگیاتھا۔ 
 سبزی فروش وقاص کاکہناتھاکہ میں اس وقت عبوری ضمانت پر ہوں، وزیر اعظم سے اپیل ہےکہ نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔