مانیٹرنگ ڈیسک: لائک فادر لائک سن نہیں۔۔۔ اب لائک فادر لائک ڈاٹر۔۔ نیوی افسر کی بیٹی نیوی افسر بن کرباپ کو سلیوٹ کرتےہوئے اس کےسینے سے لگ گئی۔
کراچی کی پاکستان نیول اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کورس کمیشننگ پریڈ میں نیوی کی ایک خاتون آفیسر بھی شامل تھیں جنہوں نے نیوی میں تعینات اپنے باوردی والد کو سیلوٹ پیش کیا اور سلیوٹ کرتے ہی جذبات سے مغلوب بیٹی باپ کے سینے سے لگ گئی۔۔ اس پریڈ کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون افسر اور ان کے والد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Father and daughter, she passed out yesterday.
— Major MuhammadArif ( Retd)TI(M) (@ArifRetd) June 27, 2021
Cdre Arif Saeed and S /Lt Rushna.
What a great moment. pic.twitter.com/tfhRl7yszV
اس خوبصورت لمحے کے بارے میں صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ محبت کا وہ انداز ہے جو صرف باپ بیٹی ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پیاری بیٹی کی عمر دراز کرے آمین۔