عرفان ملک: جوہر ٹاؤن دھماکہ کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ راولپنڈی سے حراست میں لیے جانے والا عید گل کے بھائی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں، سٹی42نے گاڑی پارک کر کے بھاگنے والے دہشت گرد کی تصویر حاصل کر لی۔ عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے۔
عید گل کے 2 سگے بھائی بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں، عید گل وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا جبکہ کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔
عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا، دونوں نے پیسوں کی لالچ میں دھماکا کیا۔