شہباز شریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دائر کردی

شہباز شریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نےمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 3 ہفتے کی توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ 
میاں شہباز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کیلئے بھی متفرق درخواست بھی دائر کی ہے۔ ڈاکٹرز نےکورونا وائرس کے شکارسابقوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔میاں شہباز شریف کی دائر کردہ متفرق درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ نیب انکوائری میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائے جا چکے ہیں۔

ضمانتی مچلکوں پر شہباز شریف کے دستخط ہونا تھے مگر درخواستگزار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔میو ہسپتال کے پروفیسرز اور اتفاق ہسپتال کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مزید 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میاں شہباز شریف نےدرخواست میں میو ہسپتال اور اتفاق ہسپتال سے موصول شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی لف کئے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو عبوری ضمانت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے 3 ہفتوں کیلئے استثنیٰ دیا جائے،ضمانتی مچلکوں پر دستخط کرنے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔میاں شہباز شریف کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 29 جون کو پیر کے روز دن بارہ بجے سماعت کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer