ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت مہنگا، پھل، سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی

برائلر گوشت مہنگا، پھل، سبزیوں کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ندیم خالد/عثمان علیم)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی دو روز میں 13 روپے اضافہ کر دیا گیا، جبکہ  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ  سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عوام پر ایک طرف کورونا تو دوسری جانب مہنگائی کے وار جاری ہیں،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روز کے دوران 13 روپے کا اضافہ ہوا، جس سےدکاندار اور شہری دنوں پریشان دیکھائی دے رہے ہیں،مرغی کے گوشت میں چھ روپے اضافے کے بعد قیمت 261 روپے ہوگئی،دکانداروں کا کہناتھا کہ گوشت مہنگا ہونے سے گاہک غائب ہوگئے ہیں۔لوگوں کا روزگار پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پرشہریوں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمت میں اضافہ کرکے غریبوں کی پہنچ سے مرغی کا گوشت دور کر دیا گیاہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کے بعد 180 جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 261 روپے کر دی گئی۔دوسری طرف  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہوا، گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا، ماڈل بازار میاں پلازہ میں انتظامیہ کی سختی کے باوجود  دکانداروں کے چہرے سے ماسک غائب رہے۔سرکاری نرخ بڑھنے سے ،ماڈل بازاروں میں بھی ریلیف کم ہوگیا ،ماڈل بازار میاں پلازہ میں سبزیوں و پھلوں کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش لگ گیا، انتظامیہ کی سختی کے باوجود ایس او پیز نظر اندازہوتے رہے۔

آلو گزشتہ ہفتے کی نسبت دس روپے اضافے کے بعد 68،ٹماٹر 15 روپے اضافے کے بعد 45،لہسن 15 روپے اضافے کے بعد 155، سبز مرچ دس روپے اضافے کے بعد 60، گھیا کدو آٹھ روپے اضافے کے بعد 30، مٹر دس روپے اضافے کے بعد 110، دیسی ٹینڈے پانچ روپےاضافےکےبعد52 روپےفی کلومیں فروخت ہوئے۔

پھل بھی شہریوں کی پہنچ سےدورسیب 250،خوبانی 145 ، کیلا 150 ، آلو بخارا 150،آم 150، آڑو 200،انار 350 روپے فی کلو میں فروخت ہوتےرہے۔ماڈل بازار انتظامیہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سختی مگر دکانداروں اور شہریوں کی غفلت،سماجی فاصلے کیلئےلگائے گئے دائرے نظر انداز کردیئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer