انٹرنیٹ سے کنکٹڈ سمارٹ ماسک متعارف

انٹرنیٹ سے کنکٹڈ سمارٹ ماسک متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خطرناک کورونا وائرس کے نتیجے میں فیس ماسک کا استعمال اب دنیا بھر میں معمول کا حصہ بنتا جارہا ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ 'سمارٹ ماسک' متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جاپانی کمپنی ڈونٹ روبوٹیکس کا متعارف کردہ سمارٹ ماسک میسجز کی ترسیل کے ساتھ جاپانی زبان کو 8 دیگر زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے، سفید پلاسٹک کے 'س ماسک' کو کسی عام فیس ماسک کے اوپر فٹ کیا جاتا ہے اور سمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر بلیوٹوتھ کے ذریعے منسلک کیا جاسکتا ہے جس کے بعد اپلیکیشنز کے ذریعے باتوں کو تحریری پیغام میں بدلنے، کالز کرنے یا دیگر کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ٹیسیوک اونو نے بتایا 'ہم برسوں سے روبوٹ تیار کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں اور ہم نے اس ٹیکنالوجی کو ایسی پراڈکٹ کی تیاری کیلئے استعمال کیا جو کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ہے، اس وبا کے دوران کمپنی نے اپنی بقا کو یقینی بنانے کیلئے ماسک کی تیاری پر کام شروع کیا، کمپنی کے ابتدائی 5 ہزار فیس ماسک ستمبر میں سب سے پہلے جاپان میں صارفین کو دستیاب ہوں گے جبکہ چین، امریکہ اور یورپ میں بھی انہیں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس ماسک کی قیمت 40 ڈالرز رکھی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی فروخت آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 9 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 40 لاکھ 52 ہزار 208 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 57 ہزار 610 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 60 ہزار 766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer