کرپشن کی شکایت کرنیوالے انتقامی کارروائی کا نشانہ بن گئے

کرپشن کی شکایت کرنیوالے انتقامی کارروائی کا نشانہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (درنایاب) پی ایچ اے زون فائیو میں ڈیزل کرپشن کی شکایت کرنیوالے خود انتقامی کارروائی کا شکار ہوگئے، شکایت پر انکوائری کرکے منطقی انجام تک پہنچانے کی بجائے شکایت کنندہ ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا۔

 پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی( پی ایچ اے) کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے شکایت پر انکوائری کرنے کی بجائے شکایت کنندہ ملازمین کا تبادلہ کر دیا، زون فائیو کے 19 ملازمین نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو تحریری درخواست دی،درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ شہباز احمد ڈرائیوروں سے پیسے بٹورتا ہے اور ڈیزل چوری کرواتا ہے،زون فائیو کی گاڑیاں کھڑی رہتی ہے اور ڈیزل جاری کروا کر بیچ دیا جاتا ہے، اڈا پلاٹ ، خیابان جناح،  رائیونڈ روڈ پر پانی نہیں دیا جاتا لیکن لاریوں کا ڈیزل چوری کروایا جارہا ہے۔  پی ایچ اے انتظامیہ نے ڈرائیوروں کے بیان لیے اور معاملہ سرد خانے کی نذر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق زون فائیو کے ملازمین کو سبق سکھانے کیلئے ان کا تبادلہ کر دیا گیا، پی ایچ اے کے ملازمین نے زون فائیو میں ڈیزل چوری اور کھڑی گاڑیوں کا تیل لینے کا سنگین معاملہ اٹھایا تھا، انہوں نے ملازم شہباز کو غیر قانونی طور پر سپروائزر بنانے کی نشاندہی کی تھی۔

  پی ایچ اے کے ملازمین  کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامرابراہیم نے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر احمد افنان کا تبادلہ کرکے انہیں ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ پی ایم ایس آفیسراحمر سہیل کیفی کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے تعینات کردیا گیا، احمر سہیل کیفی اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں تعینات رہ چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer