کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنےپر احسان مانی اور اہلیہ کہاں جارہے

کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنےپر احسان مانی اور اہلیہ کہاں جارہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑیوں اور 11 ٹیم آفیشلز کے کرائے گئے دوبارہ کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگئے۔اب پاکستان  کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی صورتحال سنگین ہونے کے باوجود کورنا ٹیسٹوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہونے لگی ،ایک روز میں صرف 25 ہزار 13 ٹیسٹ کیئے جا سکے ،ایک دن میں 83 اموات بھی ہوئیں ، ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں میں متاثر ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرائے گئے، دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ میں پہلے دس پوزیٹو کھلاڑیوں  میں سے چھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آ ئے، محمد حسنین، شاداب خان ، فخر زمان، محمد رضوان ، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ منفی آگئے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں سے عمران بٹ کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا۔
 دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ان کی اہلیہ کورونا ٹیسٹ منفی آگئی جس بعد چارٹرڈ طیارے کے ذریعے قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے، احسان مانی اور ان کی اہلیہ کےکورونا وائرس ٹیسٹ جمعہ کے روز کروائے گئے تھے ، احسان مانی چھٹیاں گزارنے کے  لئے  انگلینڈ جارہے ہیں۔ دونوں میاں بیوی قومی ٹیم کے ہمراہ ہی انگلیڈروانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی قراردیاگیا ہے۔

پاکستان کا 20 رکنی اسکواڈ اور ٹیم انتظامیہ کے دس اراکین کل انگلینڈ خصوصی جیٹ طیارےکےذریعےانگلینڈچلےگئے ،ٹیم انگلینڈپہنچ کرقرنطینہ کرے گی،کوروناوباکےدورمیں آنکھوں میں فتح کےسپنےسجائےقومی کرکٹ ٹیم کے20 کھلاڑی اوردس آفیشلز انگلینڈروانہ ہوگئے ،قومی ٹیم کےکھلاڑی مقامی ہوٹل کےبائیوسیکیور ماحول سے تمام احتیاطی تدابیر کیساتھ سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچے ،لاہورائیرپورٹ پرضروری کارروائی کےبعدٹیم خصوصی طیارےکےذریعےانگلینڈ روانہ ہوگئی ۔
انگلینڈجانیوالےسکواڈٹیسٹ کپتان اظہر علی ، نائب کپتان بابر اعظم ، عابدعلی ، اسد شفیق ، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد، عماد وسیم، امام الحق ، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان ، نسیم شاہ ، روحیل نذیر، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری ، یاسرشاہ انگلینڈمیں اپنے جوہردکھائیں گے۔
ہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرمصباح الحق ، منیجرمنصوررانا ، بیٹنگ کوچ یونس خان اوراسپن باولنگ کوچ مشتاق احمدسمیت دس آفیشلزٹیم کےہمراہ انگلینڈروانہ ہوئے ،باولنگ کوچ وقار یونس اور ٹرینر کلف ڈیکن انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer