شاہینوں کی 20رکنی سکواڈ کی پرواز کیلئے تیاریاں مکمل

شاہینوں کی 20رکنی سکواڈ کی پرواز کیلئے تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی سٹیڈیم (حافظ شہباز) قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی سکواڈ اور ٹیم انتظامیہ کے دس اراکین اج  دس بجے انگلینڈ روانہ ہوں گے، پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں پازیٹو آنے والے دس میں سے چھ کھلاڑیوں کے دوسرے ٹیسٹ نیگٹو آگئے۔دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی۔

پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں کرونا نیگٹو قرارپانے والے 18 کھلاڑیوں کے دوسرے ٹیسٹ بھی نیگٹوآئے،دس ٹیم آفیشلز کے بھی دوسرے کورونا ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی ٹیم کا 20 رکنی سکواڈ لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔ادھر پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں پازیٹو آنے والے دس میں سے چھ کھلاڑیوں محمد حفیظ ، فخر زمان، محمد حسنین،محمد رضوان ، شاداب خان اور وہاب ریاض کے دوسرے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

حیدر علی ، حارث رئوف ، کاشف بھٹی اور عمران خان سینئر کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور ریزرو بلے باز عمران بٹ کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، پہلے ٹیسٹ کے بعد منفی آنے والے چھ کرکٹرز کوانگلینڈ نہیں بھجوایا جائے گا۔وکٹ کیپر روحیل نذیر اورفاسٹ باولر محمدموسیٰ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ انگلینڈ میں موجود سپنر ظفر گوہر وہاں دو کوویڈ ٹیسٹ کرواکے ٹیم کوٹریننگ اور پریکٹس میچز کے لئے دستیاب ہوں گے ۔

انگلینڈجانے والے سکواڈ میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی ، نائب کپتان بابر اعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق ، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، روحیل نذیر، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، سہیل خان، عثمام شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ، منیجر منصور رانا ، بیٹنگ کوچ یونس خان اور سپن باولنگ کوچ مشتاق احمد سمیت دس آفیشلز ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

قومی ٹیم اتوار کی صبح دس بجے لاہور سے مانچسٹر انگلینڈ کے لئے خصوصی جیٹ طیارے کے ذریعے روانہ ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer