دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں5 لاکھ تک جاپہنچی،99لاکھ متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں5 لاکھ تک جاپہنچی،99لاکھ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈسک) دنیا بھر میں 912 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے جبکہ اس وائرس سے 11 ہزار 418 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 لاکھ 9 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 96 ہزار 991 ہو گئیں۔

 کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 40 لاکھ 52 ہزار 208 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جن میں سے 57 ہزار 610 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 53 لاکھ 60 ہزار 766 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 640 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 52 ہزار 956 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 13 لاکھ 56 ہزار 613 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 765 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 68 ہزار 703 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 56 ہزار 109 زندگیاں نگل چکا ہے۔

روس میں کل اموات 8 ہزار 781 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 794 ہو چکی ہے۔بھارت فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جہا ںکورونا سے 15 ہزار 689 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 446 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 414 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

سپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 985 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیںجبکہ اموات 28 ہزار 338 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار 939 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 72 ہزار 364 رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی میں مجموعی اموات 34 ہزار 708 ہو چکی ہیں، اب تک کل کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 961 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 239 ہو گئی ،ترکی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 65 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 94 ہزار 511 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 9 ہزار 26 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 94 ہزار 399 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 474 رپورٹ ہوئی ہیں۔

چین میں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer