ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں گزشتہ مالی سال کا ضمنی بجٹ منظور، اپوزیشن سراپا احتجاج

پنجاب اسمبلی میں گزشتہ مالی سال کا ضمنی بجٹ منظور، اپوزیشن سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) اپوزیشن کے شور شرابے، نعرے بازی اور بھرپور احتجاج کے دوران پنجاب اسمبلی نے مالی سال 19-2018 کے 90 ارب روپے سے زائد کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی تقریر پر اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کفایت شعاری کا بجٹ پیش کرکے انسانی ترقی پر فوکس کیا۔

پنجاب کا مالی سال 19-2018 کے بجٹ اجلاس پر اپوزیشن سراپا احتجاج، اپوزیشن کا شور شرابہ، نعرے بازی سپیکر کے ڈائس کے سامنے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مطالبات زر پڑھتے رہے اور اپوزیشن احتجاج کے دوران نعرے بازی کرتی رہی، مطالبات زر پر حکومتی ارکان با آواز بلند ہاں کرتے رہے اور اپوزیشن ناں کرتی رہی۔

شور شرابے کے دوران ہی ضمنی بجٹ منظور کر لیا گیا، اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں۔ بجٹ منظور ہوا تو حکومتی بینچوں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعلیٰ کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کفایت شعاری اور انسانی ترقی پر مبنی بجٹ پیش کیا، صحت کے لیے 46 فیصد بجٹ میں اضافہ کیا۔

وزیراعلیٰ کی تقریر پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی۔ وزیراعلیٰ نے بجٹ منظوری کی خوشی میں اسمبلی سٹاف کے لیے 3 اعزازی تنخواہوں کا اعلان کیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔