سٹی42:موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ موسم گرم کی عدالتی تعطیلات سے فوری انصاف کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں لائرز فاونڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ترقی یافتہ ممالک میں موسم گرما میں عدالتی چھٹیوں کا کوئی تصور نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق موسم کی عدالتی تعطیلات سےلاکھوں کی تعداد میں کیسز پرکارروائی التوا کا شکار ہوجاتی ہے۔ درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات آئین سے متصادم ہیں۔ اس سے تیز اور فوری انصاف کی فراہمی ناممکن ہو جاتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ موسم گرماکی عدالتی تعطیلات کو معطل کیا جائے۔