ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل

نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا دورکنی بنچ تحلیل ہوگیا، 7 ستمبر کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیسز کی سماعت کے لیے دوبارہ دو رکنی بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے کے باعث نیب کیسز کی سماعت کرنےوالا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا، موسمِ گرما کی یکم جولائی سے شروع ہونیوالی تعطیلات کے دوران نیب کیسز کی سماعت نہیں ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کے دوران ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیب کیسز کی سماعت کرنیوالے دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر ہی عام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے، دو رکنی بنچ میں شامل جسٹس سردار احمد نعیم آئندہ ہفتے سے ملتان بنچ میں سماعت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer