خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈز کے حصول میں فوری اقدامات کرنےکی ہدایت جاری

خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈز کے حصول میں فوری اقدامات کرنےکی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈز کے حصول میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔سوشل ویلفیئر کو نادرا سے مل کر اس سلسلہ میں ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے خواجہ سراؤں کے لئے شناختی کارڈز کے سلسلہ میں صوبے کی سطح پر مانیٹرنگ اور اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلع کی سطح پر سہولت مراکز قائم کرنے کا بھی کہا گیا۔ سوشل ویلفیئر کو نادرا سے مل کر اس سلسلہ میں ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس خبر کا لازمی پڑھیں:سرکاری افسران وملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کا نوٹفیکیشن جاری

چیف سیکرٹری نے خواجہ سراؤں کو مین سٹریم میں لانے کے لئے اقدامات کرنے کا بھی کہا۔خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ اب تک نادرا کو 201 کیسز بھجوائے گئے ہیں چیف سیکرٹری نے خواجہ سراؤں کے لئے کمیونٹی سنٹرز بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔