راؤ دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات چلے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوۓ ہیں ۔ شہباز شریف محمد بن زید النہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی دبئی میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے ۔