ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس سے قبل اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا، اب صارفین ویڈیو فیچرز بھیج سکیں گے۔

تفسیلات کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔واٹس کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ وائس میسجز سہولت سے صارفین کو فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت حاصل ہوئی تھی جسے بہت پذیرائی ملی، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے۔صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے، اس فیچرز کو متعارف کرانے کا آغازگزشتہ روز سے ہو چکا ہے، آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے۔