کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت نہیں ہو گی اور کرکٹ شائقین کو ٹکٹس اپنے ساتھ رکھنا ہوں گے۔جے شاہ نے کہا ہے کہ احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں، 7 سے 8 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر جلد ٹکٹس کی بکنگ کی تاریخوں کا اعلان  کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا چاہے وہ بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن فراہم کیا جانے والا پانی مفت ہی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مندانہ ماحول اور صفائی ستھرائی اس وقت ٹاپ ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ میں پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر