ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش شروع ہوئی، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخوا ،اور، گلگت بلتستان میں موسلاد ھار بارش سےنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، مالاکنڈ، پشاور، مردان، صوابی، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

 رات گئے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں ابر کرم برسا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،سرگودھا، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33،کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا کی رفتار13کلومیٹرفی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جولائی تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 51.5 ملی میٹر اوسط بارشوں کے مقابلے میں 89.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 229 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 176 فیصد، بلوچستان میں 114، پنجاب میں 40 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر