عابد چوہدری: سٹی ٹریفک پولیس نےیوم عاشور کیلئےفول پروف ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے۔
نویں،دسویں محرم الحرام کو 19 بڑے جلوس، 63 مجالس پر ٹریفک ڈیوٹی تعینات ہوگی۔مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلاگامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔پانڈواسٹریٹ، قصربتول شادمان، نبی پورشیعاں ، چوہنگ، ماڈل ٹاؤن اور ٹھوکرنیاز بیگ سے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ زائرین، عزداروں کی آمدورفت کیلئے ٹریفک کے بہترین انتظامات ہوں گے۔ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 3 سو ٹریفک انسپکٹرز ،3300ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے فوری راستہ کلئیر رکھا جائے گا۔
سی ٹی او جلوسوں مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ مجالس کےلئے پارکنگ کے وسیع انتظامات کئے جائیں گے۔سوشل میڈیا اور راستہ ایپ سے ٹریفک صورتحال بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائیگا۔