ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے ملتان جانے والی بس کو حادثہ، 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور سے ملتان جانے والی بس کو حادثہ، 2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور سے ملتان جانے والی بس  فیصل آباد کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم تھری پر ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15  زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے 6 افراد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائےحادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔