ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کوآنے والے سالوں میں کتنا قرضہ واپس کرنا ہوگا؟ تفصیل جانئے

پاکستان کوآنے والے سالوں میں کتنا قرضہ واپس کرنا ہوگا؟ تفصیل جانئے
کیپشن: loan return
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کے حوالے سے تحریری جواب جمع کروا دیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 31 مئی 2022 تک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 1 کھرب 26 ارب 6 کروڑ ڈالر تھا۔ جس میں سرکاری بیرونی قرضہ 85.64 ارب ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ 7 ارب 29 کروڑ ڈالر ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو 2022 سے 2059  تک 95.4  ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہوگا۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کے حاصل قرضوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 2019 سے اپریل  2022تک حکومت نے 12 ہزار 345 ارب کے قرضے لیے جن میں 8 ہزار 181 ارب روپے کا مقامی قرضہ لیا جبکہ 4 ہزار 164 ارب کا بیرونی قرضہ لیا