ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، مداحوں کو اپنی مصروفیات سے بھی آگاہ رکھتے ہیں، اداکار یاسر حسین نے ایک نئی ویڈیو شیئر کرتے اپنے دل کی بات بیان کی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد سپرہٹ سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکاریاسر حسین اور ان کی اہلیہ کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر دونوں کبھی اپنی یا پھر اپنے کمسن بیٹے کبیر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کو صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔
اداکار یاسر حسین یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر کی سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر حسین اور اہلیہ اقرا عزیز بھی اس پرمسرت موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ یاسر نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے بیٹے سے اظہار محبت کرتےتحریر کیا کہ "بار بار دن یہ آئے، بار بار دل یہ کہے، تم جیو ہزاروں سال، یہ میری ہے آرزو۔"اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
View this post on Instagram