ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی، عدم برداشت کے باعث گھر اجڑنے کا رحجان برقرار

Divorce Cases
کیپشن: Divorce Cases
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) مہنگائی، عدم برداشت کے باعث گھر اجڑنے کا رحجان برقرار، لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی چھٹیوں کے باوجود بچوں کے حوالگی کیسز میں اضافہ، عدالت نے اکثر بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماؤں کے حوالے کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بچوں کے حوالگی کیسز  کی سماعت کی،عدالتی حکم پر بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا، بچوں نے بھی اپنی اپنی خواہشوں کا اظہار کیا،کوئی ماں کے پاس رہنا چاہتا تھا کسی کو باپ کی جدائی برداشت نہیں تھی، زیادہ تر درخواستوں میں بچے باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کیے گئے۔

ایک خاتون وکیل نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے والدین کی انا کے باعث گھراجڑ رہے ہیں، بچوں کے والدین کو سوچناچاہیے کہ وہ صرف میاں بیوی ہی نہیں بلکہ بچوں کے ماں باپ بھی ہیں،ان کی آپس کی لڑائیاں بچوں کا مستقبل تباہ کردیں گی۔