ویب ڈیسک: عامر لیاقت حسین مرحوم پوسٹ مارٹم کیس ، عامر لیاقت کی صاحبزادی اور تیسری بیوی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ۔
عدالت نے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست نمٹا دی ،جوڈیشنل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا جائے۔دس روز تک پوسٹ مارٹم نہ کرانے سے متعلق حکم امتناعی برقرار رہے گا۔دس روز بعد حکم امتناعی ختم تصور ہوگا۔
پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا۔ درخواست میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی فریق بنیں ،دانیہ شاہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی ۔ عدالت مذکورہ درخواست سندھ ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں۔
عامر لیاقت کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ۔