سٹی 42: لاہورسمیت ملک بھر کی30یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طالبات کیلئےسکالر شپ کا اعلان،لاہور کی چار سرکاری یونیورسٹیوں کی طالبات کو ہائرایجوکیشن کمیشن یو ایس ایڈ کے اشتراک سے سکالر شپ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طالبات کیلئے سکالر شپ دی جائے گی اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا30سرکاری یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طالبات کیلئے سکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔لاہور کی چار سرکاری یونیورسٹیوں کی طالبات سکالر شپ کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات ایچ ای سی سکالر شپ کیلئے اہل ہیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طالبات بھی شامل ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن یو ایس ایڈ کے اشتراک سے طالبات کو سکالر شپ دے گا۔ مذکورہ یونیورسٹیز میں رواں برس داخل ہونے والی طالبات سکالر شپ کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں۔سکالر شپ کی تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔