ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سجل علی بڑھتے تشدد کےواقعات پربول پڑیں

اداکارہ سجل علی بڑھتے تشدد کےواقعات پربول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل سجل علی بھی ملک میں گھریلو تشدد بالخصوص خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر بول پڑیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سجل علی  نےاپنی انسٹاگرام اسٹوری پرملک میں خواتین کی حفاظت کےبارے میں بات کی۔  انہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت شرم کی بات ہے کہ اس ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں ہے۔ سجل کا کہنا تھا کہ جب آپ گھریلو تشدد سے متعلق بل مسترد کرتےہیں تو پھر آپ اس معاملے کے اصل مجرموں کی حفاظت کر رہے ہیں۔   انہوں نےمزیدکہاکہ جو بھی اس معاملے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے وہ ایسے لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔