ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نےون ڈے رینکنگ جاری کر دی،بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

آئی سی سی نےون ڈے رینکنگ جاری کر دی،بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : آئی سی سی نےون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی،قومی کپتان بابر اعظم پہلے  جبکہ بھارت کےویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں

 تفصیلات  کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ میں قومی  کپتان بابر اعظم پہلے، بھارت کےویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 پاکستان کے فخر زمان کا رینکنگ میں 11 واں نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، ساؤتھ افریقہ کےکوئنٹن ڈی کوک آٹھواں نمبر لینے میں کامیاب رہے۔ ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہےجبکہ  آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلرجوش ہیزل ووڈ کی دوسرے نمبر پر ترقی ہوئی ہے۔ ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں، پاکستان کے بولرشاہین آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔