ویب ڈیسک : قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نیپال کی ای پی ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کھٹمنڈو کنگز کی نمائندگی کرتےایکشن میں دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو کنگز کے کپتان سندیپ لامیچانے نے ٹیم کی افتتاحی مہم کے دوران آفریدی کو خوش آمدید کرتے ہوئے پیغام جاری کیاجس میں کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی آپ کو میدان میں دیکھنے پر بہت خوش ہوں گے اور ساتھ ٹیم میں شامل ہوتا دیکھنے کے بھی منتظر ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر معلوم ہے کہ نیپال کے اس دورے کے دوران آپ ایک اچھا وقت گزار سکیں گے۔
Welcome Mr. Boom
— Kathmandu Kings XI (@KathmanduKings) July 26, 2021
Welcome Mr. Boom Boom, Shahid Afridi to Kathmandu Kings XI and to Nepal...We are all excited to see some sixes and some wickets...@SAfridiOfficial#kathmandukingsxi #boomboomkathmandu #boomboom #kkxi #EPL #EPLT20 #walawala #welcome #bigsigning pic.twitter.com/k6LfMiVQoy
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ نیپال کے دورے پر جا رہے ہیں جس پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے، ٹورنامنٹ میں چکھوں کی تعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس دن کی باؤلنگ پر ہے اس لیے کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ نیپالی عوام کو انٹرٹین کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
Looking forward to visiting Nepal and playing @eplt20official and for sure will visit some more places I hear have beauty like no other https://t.co/tcubpAVDf0
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 26, 2021
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور سندیپ لامیچانے ایورسٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے علاوہ پاکستان سپر لیگ اور افغانستان سپر لیگ میں بھی ساتھ ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ نیپال کے نوجوان کھلاڑی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز آفریدی کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ہوکر عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک میچ میں کیا تھا۔