سٹی 42: شہر کی متعددشاہراہوں پرٹریفک جام،شاہ پور کانجراں منڈی کے باہر مویشی منڈی لگنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، وزیراعلیٰ پنجاب ٹریفک میں پھنسے رہے،سخت ناراضگی کا اظہار، ڈی سی کو فوری موقع پر پہنچ کر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملتان روڈ سے گزرتے ہوئے شاہ پور کانجراں منڈی کے قریب ٹریفک میں پھنسے رہے،منڈی کے باہر مویشیوں کی سڑک پر خریدوفروخت کی جا رہی تھی جس کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہو گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی سی مدثر ملک اور ٹریفک پولیس کو موقع پر پہنچ کر انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈی سی اور سی ٹی او منتظر مہدی موقع پر پہنچ گئے،سڑک پر مویشیوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک انتظامات کو بحال کیا گیا۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر شاہ پور کانجراں،موہلنوال اور چوہنگ کا دورہ،شاہ پور کانجراں منڈی کےباہر جانورفروخت کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کروا دیا ۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے دورے کے دوران صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے معاملات کا جائزہ بھی لیا ،اس موقع پر سی ٹی او لاہور،ایس پی صدر اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈی سی لاہور نے ایم سی ایل اور ٹریفک پولیس کو ہر بدھ کو منڈی شاہ پور کانجراں کے باہر اپنے اہلکار تعینات کرنے کی ہدایات دیں ۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں کسی قسم کا خلل برداشت نہیں کیا جائے گا ،منڈیوں کے باہر غیر قانونی طور پر جانور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہر کی متعددشاہراہوں پرٹریفک جام, پنڈی سٹاپ ،گلبرگ مین بلیوارڈ ،مصطفی آباد ،کنال روڈپرٹریفک کا دباؤ, بھاٹی چوک، شاہ جہاں روڈ ،ریلوےروڈپر بھی ٹریفک کا دباؤ جبکہ شاہ جہاں روڈ ،بابا فرید روڈ ،توحید روڈ ،شاہ عالم روڈ ، سرکلرروڈ ، کوئینز روڈ اور ماڈل ٹاون لنک روڈ پر بدترین ٹریفک جام۔