ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نذیر چوہان کیخلاف مقدمے میں نیا موڑ آگیا

نذیر چوہان کیخلاف مقدمے میں نیا موڑ آگیا
کیپشن: Nazir Cholan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)نذیر چوہان کیخلاف مقدمے میں نیا موڑ آگیا، نذیرچوہان کی مشکلات بڑھ گئیں، مقدمہ میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اور سائبر کرائم سے متعلق نئی دفعات شامل کی گئی ہیں کل ایف آئی اے حکام نذیر چوہان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے ضلع کچہری  میں پیش کریں گے.

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس میں درج مقدمہ میں نئی دفعات شامل کر دی گئی ہیں ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نےمقدمہ مین نئی دفعات کی شمولیت بارے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق کو مراسلہ لکھ دیا تاکہ قانونی تقاضے پورے کیئے جا سکیں نذیر چوہان کی گزشتہ روز ضمانت منظور ہو گئی تھی  تمام دفعات قابل ضمانت تھیں مگر اب  دوسرےمقدمہ میں ناقابل ضمانت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کےخلاف سوشل میڈیا اور وٹس ایپ پر اشتعال انگیز بیان جاری کرنے پر سائبر کرائمز اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے پر 16 ایم پی او کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل کی گئی ہیں۔تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل نےا نذیرچوہان کی ضمانت خارج کرانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ دوسری جانب ایف آئی اے بھی متحرک ہو  گئی ہے اؤر کل صبح حکومتی ایم پی اے نذیر چوہان کو سائبر کرائم کیس میں ضلع کچہری میں جسمانی ریمانڈ کیلیے پیش کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے  ہیں۔ وہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گےنذیر چوہان اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer