بلدیاتی اداروں کی بحالی  کے پلان پرعملدرآمد کی رپورٹ  طلب

بلدیاتی اداروں کی بحالی  کے پلان پرعملدرآمد کی رپورٹ  طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے درخواستوں پر سماعت، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری بلدیات ، بلدیاتی نمائندے پیش ۔عدالت نے پنجاب حکومت سےبلدیاتی اداروں کی بحالی  کے پلان پرعملدرآمد کی رپورٹ  طلب کر لی ۔

 تفصیلات کے  مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ،مئیر فیصل آباد محمد رزاق ملک سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں کی درخواستوں پرسماعت کی ۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل پیش ہوئے ، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، مئیر فیصل آباد محمد رزاق ملک ، ڈپٹی میئر  راؤ شہاب الدین  سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے پیش ہوئے۔درخواست گزاروں  کی جانب سے چودھری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ سمیت دیگر پیش ہوئے۔

چیف سیکرٹری نے عدالت  میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے حکم پر جمعہ  کو اجلاس کیا۔جس پر ایکشن آف پلان کا جائزہ لیا گیا۔اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے ایکشن آف پلان مرتب کیا گیا ہے۔ تشکیل دی گئی کمیٹیوں  کو ایکشن آف پلان پر عمل درآمد کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا بلدیاتی اداروں کاکام ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔انہیں کیوں نہیں روکتے۔

چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ ہم نے ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے  ترقیاتی کام روک  دیئے  ہیں۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا روازنہ کی بنیاد ہر ایڈمنسٹریٹر کام  کرےگا۔عدالتی حکم امتناعی برقرار رہے گا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے حکومت کی بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی منتخب نمائندوں کو منتقلی  کے لئے دی گئی کمیٹیوں  اور اختیارات کی جلد منتقلی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔۔ اور کہا  کئی اجلاسوں میں بلدیاتی نمائندوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا آگر کسی جگہ پر ایسا  ہوا ہے تو عدالت کو آگاہ کریں ۔حکومت نے پلان  آف ایکشن کے لئے دو ہفتوں کاوقت مانگا ہے۔ میئر  لاہور مبشر جاوید نے عدالت میں کہا میں لارڈ میئر  لاہور ہوں ،کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔عدالت کی اجازت کےبعد کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے اپنے تحفظات بیان کیے اور کہا میں بھی ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس میں شریک ہوا۔صرف ایک نوٹیفکیشن سے اختیارات کی منتقلی  ہوسکتی ہے ،ہم نے حلف لیا ہےاب حکومت جو کچھ کرر ہی  ہے  اس سے دنیا میں ہماری جگ ہنسائی  ہورہی ہے۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا  آپ سیاسی تقریر نہ کریں ،میں آپ کے ساتھ ہوں،ایکشن آف پلان مانگا ہے۔ہرڈسٹرکٹ کے لئے اپنا ایکشن آف پلان ہے جس کے لئے وقت درکار ہے۔میں چھٹیوں پر جارہی ہوں،  آپ کیس جلد لگوانا چایتے ہیں ؟ بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ ہمیں آپ  پر اعتماد ہےکیس آپ ہی سنیں جس پر عدالت نے  کیس کی مزید سماعت7 ستمبر تک ملتوی کردی۔