(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، اسکالر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اپنی اہلیہ طوبیٰ کے سامنے ہی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کے ساتھ فلرٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پرانی ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اور اُن کی اہلیہ طوبیٰ ایک شو میں بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں،اس دوران شو کی میزبان فضا علی کی جانب سے طوبیٰ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے شوہر کے قریب کھڑی ہو جاؤں، آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا نہ؟
جس پر طوبیٰ تو خاموش رہتی ہیں مگر عامر لیاقت جواب میں فضا علی سے کہتے ہیں ’وہ تو آپ ہی نے دیر کر دی ورنہ میری اہلیہ کے لئے آپ کا اعلان ہی ہونا تھا۔‘جس پر فضا علی عامر لیاقت سے پوچھتی ہیں کہ’ آپ خود بتائیں کیا اچھا نہیں ہوا کہ طو بیٰ آپ کی زندگی میں آ گئی ہیں؟‘جس کا جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے جواب دیا کہ ’ہم دونوں کے بیچ میں ابھی بھی آپ موجود ہیں۔‘
عامر لیاقت کی ان باتوں کے دوران طوبیٰ صرف مسکراتی رہیں جبکہ عامر لیاقت حسین کی باتوں سے تنگ آ کراداکارہ فضا علی نے موضوع بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے دونوں کو بیٹھنے کا کہہ دیا۔
Aamir Liaquat flirts with Fiza Ali in front of his wife Tobia, video goes viral – IG News https://t.co/9fHhd02YTe
— IrshadGul.com (@IrshadGulNews) July 28, 2021
واضح رہے کہ طوبیٰ سے شادی کے بعدعامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا عامر نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دوسری شادی پر سخت دلی رنج کا اظہارکیا تھا،عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایک اور المیہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کا دل دکھایا ہے، آپ کی بہتری کے لئے دل سے دعا ہے اور اس کے لئے بھی جس نے گھر تباہ کیا، امید ہے اللہ آپ کی صحیح سمت میں آپ کی رہنمائی فرمائے۔