سٹی 42: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کیلئے مزید اساتذہ کی بھرتیوں کا فیصلہ، کھیلوں کیلئے بھی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ جاری گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے لئے مزید اساتذہ بھرتی کر ے گی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بھرتیوں کی منظوری دیدی ۔ وزیٹنگ فیکلٹی کیلئے بھرتیاں بذریعہ اشتہار کی جا ئیں گی، یونیوراسٹی انتظامیہ تمام کھیلوں کے لئے بھی پروفیشنل کوچز بھرتی کرے گی، کرکٹ، ہاکی، سوئمنگ سمیت 18 کھیلوں کے کوچ بھرتی کئے جائیں گے جس کیلئے 5 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہو گا۔
واضح رہے سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن اشتہار جاری کرے گا۔ اشتہار جاری کرنے کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ریکوزیشن کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر 31 مضامین میں مرد اور خواتین اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی۔ جس کے مطابق بائیو کیلئے سو آسامیاں، باٹنی کی 30، کیمسٹری کی 200، کمپیوٹر سائنس کی 120، اکنامکس کی 140، جغرافیہ کی 40 ، ریاضی کی 160، انگریزی کی 400، پولیٹیکل سائنس کی 100، اردو کی 180، جرنلزم کی 12، اسلامیات کی 160، فزکس کی 160 اور ہوم اکنامکس کی 150 آسامیاں مقرر کی گئی ہیں ۔