تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ فیصلہ ہو گیا

class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم وزرا کی عدم دستیابی کے سبب اجلاس صرف پندرہ منٹ ہی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وزراء کی عدم دستیابی کے سبب بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔

 قبل ازیں سکول کھولنے سے متعلق این سی او سی کے اجلاس کے لئے 28جولائی کی تاریخ  دی گئی تھی اجلاس میں وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیولنک شرکت کرنا تھی سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے تا ہم اس حوالے سے  این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب تمام صوبے کورونا کی صورتحال کا خود ہی جائزہ لیں گے اور امتحانات لینے یا چھٹیاں بڑھانے سے متعلق از خود فیصلہ کریں گے۔ یعنی این سی او سی کا اجلاس نتیجہ خیز نہ ہونے پر صوبائی حکومتیں سابقہ فیصلوں پر قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 2 اگست سے ہی کھلیں گے،کورونا کیسز بڑھنے پر بچوں کو ہفتے میں ایک یا دو روز کے لئے سکول بلایا جا سکتا ہے جبکہ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کیمطابق لیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ د نوں کورونا کی چوتھی لہر سے کورونا کیسسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور تھی۔  صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضاء نے این سی او سی سے انتہائی حالات میں بھی سکول وکالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا تھا، کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا تاکہ طلباء کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔