ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمین
کیپشن: سرکاری ملازمین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: گزشتہ 5 سالوں سے ایک ہی تنخواہ پرتھانوں میں کام کرنے والے 3 ہزار کے قریب فرنٹ ڈیسک ملازمین کی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی۔حکومت نےپنجاب پولیس کےفرنٹ ڈیسک ملازمین کو عہدے کے مطابق سکیل وائزتنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 5سالوں سےایک ہی تنخواہ پر کام کرنیوالےفرنٹ ڈیسک ملازمین کی سنی گئی ہے۔ فرنٹ ڈیسک کےمختلف عہدوں کی 2 ہزار 963 سیٹوں کو ریگولر کر دیا گیا۔ ںوٹیفکیشن کے مطابق 2 ہزار 506 پولیس سٹیشن اسسٹنٹس کو گریڈ7 کےمطابق، 382سینئر سٹیشن اسسٹنٹس کو گریڈ 9، ہارڈ وئیرٹیکنیشن کے37 ملازمین کو گریڈ 14 کاپےپیکج دیا جائے گا۔

اسی طرح ڈیٹا پروسیسنگ کے37 ملازمین کو گریڈ 16جبکہ ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کی 1سیٹ کو گریڈ 17 کاپے پیکج دیا جائے گا۔