ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کب کھلیں گے؟فیصلہ آج ہو گا

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے؟ فیصلہ آج ہو گا۔
 تفصیلات کے مطابق سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے، اس حوالے سے فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔اجلاس میں وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیولنک شریک ہونگے۔پنجاب سے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں شریک ہونگے۔اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر سکولوں کی بندش کا فیصلہ ہو گا جبکہ نہم، گیارہویں کے بچوں کو بغیر امتحان پر بھی موٹ کرنے پر بات ہو گی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ د نوں کورونا کی چوتھی لہر سے کورونا کیسسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور تھی۔  صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان میاں رضاء نے این سی او سی سے انتہائی حالات میں بھی سکول وکالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے کا فیصلہ  آج منعقد ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا تاکہ طلباء کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔