(علی ساہی)جیلوں میں قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز،80 فیصد سے زائد قیدیوں اور سٹاف کو ویکسین لگا دی گئی۔
جیل حکام کے مطابق 48 ہزار سے زائد قیدی اور12 ہزار سے زائد سٹاف ہے،۔38 ہزار سے زائد قیدیوں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی جبکہ9800 سے زائد ملازمین کو بھی کورونا ویکسین لگوادی گئی،روز جیلوں میں قیدیوں کو مرحلہ وار ویکسین لگوائی جارہی ہے۔اگلے ماہ تک قیدیوں کی ویکسین کا عمل مکمل کر لیا جائے گا،جیل میں نئے آنیوالے قیدیوں کو بھی ویکسین لگوائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ لاہورمیں کوروناکےواربدستورجاری ہیں، موذی وائرس کورونا نے دنیا کے ہر شعبے کو شدید متاثر کیا ہے پاکستان میں بھی کورونا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ شہرمیں 24گھنٹوں میں کوروناکے289نئےکیسزرپورٹ ہوئےہیں جبکہ24گھنٹوں میں کوروناکے3افرادجان کی بازی ہارگئے۔لاہورمیں کورونامثبت کیسزکی شرح7.1ریکارڈکی گئی۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے توموذی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے 4ہزار 119نئے کیسز سامنے آگئے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح7.8 فیصد رہی۔