ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالآخر حارث رؤف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

بالآخر حارث رؤف نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔

کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد پی سی بی حکام نے فاسٹ باؤلر کو ایک مرتبہ پھر لاہور بلالیا ہے، مقامی ہوٹل میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد حارث رؤف کو انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں گے،حارث روف کا یہ ساتواں کرونا ٹیسٹ ہوا ہے۔

قبل ازیں پی سی بی نے حارث رؤف کو گھر واپس بھجوادیا ۔پانچواں ٹیسٹ منفی آنے پر حارث رؤف کو لاہور طلب کیا گیا تھا۔تاہم مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں فاسٹ باؤلر کا  چھٹا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، فاسٹ باؤلر کو اپنےگھر میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer