میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے 11 ارب سے زائد بجٹ کی منظوری

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے 11 ارب سے زائد بجٹ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مالی سال 2020-21 کیلئے دیدی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو گزشتہ مالی کے بجٹ میں 67 کروڑ کا خسارہ ہوا ، رواں سال کوئی بھی میگا پراجیکٹ بجٹ میں شامل نہیں۔
کمشنرلاہور وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن نے رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی،تاہم رواں مالی سال پارکنگ پلازوں سمیت کوئی بھی میگا پراجیکٹ بجٹ میں شامل نہیں کیاگیا۔ رواں مالی کے بجٹ کا حجم 11ارب 62 کروڑ 87 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے،ترقیاتی بجٹ کیلئے 2 ارب 99 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار مختص کئےگئے ،جاری ترقیاتی سکیموں کےلئے 1 ارب 14 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار رکھے گئے ہیں۔نئی ترقیاتی سکیموں کےلئے 1 ارب 84 کروڑ 46 لاکھ،پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی سکیموں کیلئے 72 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ ایم سی ایل کے ذرائع آمدن میں 60 کروڑ جبکہ پنجاب حکومت سے52 کروڑ کی ترقیاتی گرانٹ متوقع ہے۔
غیر ترقیاتی بجٹ 8 ارب 63 کروڑ 52 لاکھ مختص کیاگیا،تنخواہوں کی مد میں 2 ارب 32 کروڑ 28 لاکھ 71 ہزار،8 ہزار سے زائد پنشنرز کیلئے 2 ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب کو سروسز چارجز کی میں 10 کروڑ روپےفراہم کرنے ہیں ۔کوروناوائرس سمیت دیگر وبائی امراض کیلئے 35 کروڑ کا ریلیف فنڈ ،سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے 3 کروڑ،قومی و مذہبی تقریبات کے انعقاد کیلئے 8 کروڑ جبکہ تشہیری مہم کیلئے 6 کروڑ ،محرم الحرام سمیت سپیشل ایونٹس کے انعقاد کیلئے 40 کروڑ،غیر ملکی وفود کی آمد پر تقریبات کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئےہیں۔
شہر کی سڑکوں کی مرمت و بحالی کی سکیموں کیلئے 40 کروڑ،سرکاری عمارتوں کی تزئین وآرائش کیلئے 7 کروڑ ،شہر کی 214 سڑکوں کی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے 32 کروڑ 50 لاکھ،فلٹریشن پلانٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 8 کروڑ،کیٹل مارکیٹس وغیرہ کیلئے 44 کروڑ جبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں 40 کروڑ کابجٹ مختص کیا گیاہے۔گاڑیوں اور مشینری کے فیول اخراجات کی مد میں 14 کروڑ ،دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے خاندانوں کی مالی امداد کیلئے 12 کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئےہیں۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی بقایاجات 4 ارب 86 کروڑ بھی بجٹ میں شامل ہیں۔ پی ایف سی ایوارڈ کی مد میں ایم سی ایل کو سالانہ ایک ارب 92 کروڑ 29 لاکھ غیرترقیاتی گرانٹ ملے گی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 27 ذرائع آمدن میں سے ایک بھی شعبہ ہدف پورا نہ کرسکا۔گزشتہ مالی سال میں ایم سی ایل کو 27 ذرائع آمدن سے 5ارب کے ہدف کے مقابلے 4 ارب 33 کروڑ موصول ہوئے، 67 کروڑ کا خسارہ ہوا۔رواں مالی سال کیلئے آمدن کا ہدف 4 ارب 93 کروڑ مقرر کیا گیا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer