ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری پیسہ ذاتی استعمال میں رکھنے کا انکشاف

سرکاری پیسہ ذاتی استعمال میں رکھنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) پی ایچ اے کا سرکاری پیسہ ذاتی استعمال میں رکھنے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا، سابق ڈائریکٹر فنانس ندیم خان پر سرکاری پیسہ ذاتی اکاؤنٹ میں رکھنے کا الزام، پی ایچ اے کے اہلکار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو انکوائری کھولنے کی درخواست دے دی۔

پی ایچ اے کے سابق ڈائریکٹر جاوید حامد نے ندیم خان کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن سے تحقیقات کا آغاز کرنے کی درخوست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے میں پچاس کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق ڈائریکٹر فائنانس ندیم خان پر پچاس کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ پی ایچ اے ذرائع کے مطابق ندیم خان نے سرکاری پیسہ اپنےاکاؤنٹ میں کئی ماہ تک رکھا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری پیسہ پنجاب بینک میں کئی ماہ تک فکس کروایا گیا جس پر سرکاری پیسہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر رکھنے سے محکمے کو نقصان ہوا۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق ندیم خان کیخلاف پی ایچ اے نے کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن سے سفارش کر دی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ سنگین الزامات کے معاملے کو میرٹ پر دیکھیں گے۔