ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اگست تک توسیع کردی، عدالت میں نیب نے حمزہ شہباز کا ریفرنس آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں حمزہ شہباز کو ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لا کر آج عدالت میں پیش کرنا تھا، لیکن کورونا کی وجہ سے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے حاضری کیلئے حمزہ شہباز کے وارنٹ بھجوائے تھے۔

عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے نیب کے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ابھی تک ریفرنس کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ تاریخ پر ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔ اس پر عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو حکومت کیخلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔

سماعت کے موقع پر جوڈیشنل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ایم اے او کالج سے سول سیکرٹریٹ چوک تک روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔