( سٹی 42 ) خون سفید ہو گیا، پسند کی شادی نہ کروانے پر سنگدل بیٹی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کروا دیا، پولیس نے ملزمہ کو اس کے آشنا اور ماں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
شہری ارشد کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان جن میں مقتول کی سگی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران تفتیش مقتول کی بیٹی سائرہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ میرے والد ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھے۔
اس رنجش پر میں نے اپنے والد کو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کا بھیانک منصوبہ بنایا اور اپنی ماں ساجدہ کو بھی ساتھ ملا لیا۔ منصوبہ بندی کے مطابق میں نے اپنے والد کا پسٹل چوری کر کے اپنے آشنا معظم کو دیا جس نے اپنے دوست عرفان کے ساتھ مل کر میرے والد ارشد کو گھر کے قریب ہی فائر نگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس اصل ملزمان تک نہ پہنچے اس لیے ہم اس واردات کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا رنگ دینے کے لیے احتجاج وغیرہ کرنے کا ڈرامہ رچاتے رہے لیکن بالاآخر پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔
قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے.