ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او نے سخت احکامات جاری کردیئے

سی سی پی او نے سخت احکامات جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اس کی مناسبت سے شہریوں کو کوروناسےمحفوظ رکھنے کے لئے پنجاب حکومت سمارٹ لاک لگاتے مارکیٹیں،شاپنگ مالز اور دکانیں بندکرادیں ہیں اور ہدایات جاریں کیں شہری کورونا ایس اوپیز کو یقینی بنائیں،اب سی سی پی او کی جانب سےایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقنی بنایا جائے گا کسی کو رعائت نہیں دی جائے گی،لاک ڈاؤن، حکومتی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کرایا جائے،خلاف ورزی کرنیوالوں کو آڑھے ہاتھوں لیا جائے، انہوں ہدایت کی کہ ڈویژنل افسران لاک ڈاؤن یقینی بنائیں،سربراہ لاہور پولیس کا کہناتھا کہ لاک ڈاؤن شہریوں کی حفاظت کے لئے ہے۔

دوسری جانب  سی ٹی او سید حماد عابد نے شہریوں کی مشکلات مدنظر رکھتے مویشی لانے، لے جانے والی گاڑیوں، رکشوں کے چالان سے روک دیا گیا،انہوں نے ہدایت وارڈنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  چالان صرف بڑی خلاف ورزی پر کیا جائے، معمولی خلاف ورزی پر گاڑیوں، رکشوں کو ایجوکیٹ کیا جائے،لوڈر گاڑیوں، رکشوں کو مین روڈ پر پارک نہ کیا جائے،لوڈر رکشہ، گاڑیوں کے مالکان ٹریفک قوانین کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ  قومی تاجر اتحاد نے 8 روزہ لاک ڈاؤن کےفیصلے پرحکومت سےنظر ثانی کی اپیل کردی، اس سلسلے میں صدر قومی تاجر اتحاد ملک خالد اور شیخ عمر حیات نے اجلاس طلب کر لیا۔صدر قومی تاجر اتحاد شیخ عمر حیات کا کہناتھا کہ حکومت عید کے دنوں میں 24 گھنٹے مارکیٹ کھولنے کی اجازات دے، سال میں عید ایام تاجروں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں، حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی مارکیٹیں اور بازار 9 روز کیلئے بند کردیئے گئے، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز، گراسری سٹورز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے ہوں گے، صرف بازار بند ہوں گے، عید پر مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer