برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان جاوید) برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، برٹش ائیر ویز  نے پاکستان کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ مینجر کو انتظامات مکمل کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔

 

ذرائع کے مطابق ‏برٹش ائیر ویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی، برٹش ائیر ویزہیتھروسے اسلام آبادکے لیے ہفتے میں 3پروازیں آپریٹ کرے گی۔برٹش ائیر ویز نے اسلام آباد ائیر پورٹ کے منیجر کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں  فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے قبل انتظامات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی جائے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر معمول کی صفائی اور سہولت سے متعلق خدمات کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، برٹش ائیر ویز کے زیر استعمال تمام گیٹ اور  بیٹھنے کی جگہ اور دیگر صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں جہاز کے منسلک فکس بریجز استعمال کے لیے محفوظ ہونے کا بھی پوچھا گیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس جون 2019 میں وزیراعظم عمران خان سے برٹش ائیر ویز کے چیف آپریٹنگ آفیسر انڈریو بریم نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی،جس کے بعد پاکستان میں11 سال بعد برٹش ایئرویز کی فلائٹ کا دوبارہ آغاز ہوا تھا، اس کےکچھ عرصے بعد ہی  برٹش ائیر ویز نے کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آپریشن معطل کردیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer