(جیند ریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ 11 اضلاع میں تیار کئے جانے والے 110 ماڈل سکولز بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پروگرام مینجمنٹ امپلیمینٹیشن یونٹ کے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم و دیگر متعلقہ شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ 11 اضلاع میں تیار کئے جانے والے 110 ماڈل سکولز بہترین سہولیات سے آراستہ ہوں گے، منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے یا فرد کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن پروگرام جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہمیں کم وقت میں زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رو ز صوبائی وزیرتعلیم کا ایک ٹویٹ سامنے آیا تھا جس میں انہون اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پانچ لاکھ ملازمین میں سے چندگروپ بلیک میلر ہیں، ایسے گروپ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے دباو میں لے آئیں گے، یہ ان لوگوں کی بہت بڑی غلطی ہے۔مراد راس نے مزید کہا کہ ان گروپس کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے، بغیر کسی دباؤ میں آئے ہر چیز کو میرٹ کی بنیاد پردیکھا جائے گا۔
A few sections of employees means - not all but a few groups out of hundreds of thousands of good employees of School Education Department. A few bad apples (Blackmailers). I completely stand by my tweet. Some people needed explanation. https://t.co/S9jVwOdAlK
— Murad Raas (@DrMuradPTI) July 27, 2020