ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد پارلیمانی روایات سے نا واقف نکلی

ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد پارلیمانی روایات سے نا واقف نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد پارلیمانی روایات سے ناواقف نکلی، جس کے باعث مفاد عامہ کے حوالے سے جمع کرایا گیا بزنس اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے درد سر بن گیا.

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال میں اب تک 705 تحاریک التواء جمع کرائی جاچکی ہیں، جن میں سے 439 تحریک التوائے کار قوعد و ضوابط کے برعکس ٹھہریں، ارکان اسمبلی نے قواعد کے برعکس 632 قراردادیں بھی جمع کرائی، پہلے پارلیمانی سال میں 922 قراردادیں جمع ہوئیں،922 میں سے 632 قراردادیں اسمبلی سیکرٹریٹ نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے پر مسترد کر دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer