ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنماؤں نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

لیگی رہنماؤں نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( توقیر اکرم ) لیگی رہنما رانا مشہود اور عظمی بخاری کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو وارننگ دیدی، کہتے ہیں 24 گھنٹوں میں ڈیٹنشن آرڈر واپس لیے جائیں ورنہ کوئی حکومتی وزیر گھر سے باہر نہیں نکل سکے گا۔

ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنما رانا مشہود اور عظمی بخاری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کی، رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے، انہوں نے جاری کردہ ڈیٹنشن آرڈرز پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت 24 گھنٹوں میں ڈیٹنشن آرڈر واپس لے ورنہ اگلے 24 گھنٹے حکومت سنبھال نہیں سکے گی اور نہ کوئی حکومتی وزیر گھر سے باہر نکل سکے گا جبکہ عطا تارڑر نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو بھی وارننگ دے دی۔

ہنگامی پریس کانفرنس میں لیگی رہنماؤں نے جلسے کے بعد حکومتی ردعمل پر غصے کا اظہار کیا ہے۔